الیکشن کمشن ٗ پی ٹی آئی رہنما علیم خان کیس کی سماعت 16جنوری تک ملتوی

07 نومبر 2017

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے معاملہ پر سماعت 16جنوری تک ملتوی کر دی۔ پیر کو الیکشن کمشن میں ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی جانب سے جھوٹے حلف نامے جمع کروانے کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے اور سماعت کے لیے 12 جنوری 2018 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے سماعت 16 جنوری 2018 تک ملتوی کر دی۔ این اے 22 میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر علیم خان کے خلاف الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیا تھا۔