دوہرے قتل کے ملزم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نمائند نوائے وقت) سپریم کورٹ آف کورٹ نے دوہرے قتل کے ملزم نیاز احمد کو ناکافی شواہد کی بناپر اور شک کا فائدہ دیتے ہوئے اسکی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی تو ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ ملزم نیاز احمد نے 2012میں تربت بلوچستان میں رحمدل اور مرادعلی کو قتل کیا تھا،ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی جبکہ ہائیکورٹ نے سزائے موت کو برقرار رکھا تھا۔