ایچ ای سی نے 180 یونیورسٹیز میں معیار پر پورا نہ اترنے والے 450 پروگرامز بند کر دئیے

07 نومبر 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)ہائر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) نے ملک بھرکی تقریباً 180 سرکاری ونجی جامعات میں مطلوبہ معیارپرپورانہ اترنے والے 450 تعلیمی پروگراموں پر پابندی عائدکردی۔چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمشن ڈاکٹر مختار احمد نے میڈیا کوبتایا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے سخت فیصلے کرناپڑتے ہیں اگرچہ وہ نہیں چاہتے ایچ ای سی کو ڈنڈا بردار ادارہ بنایا جائے تاہم معیار پر پورانہ اترنے والے اداروں اورشعبہ جات پر پابندی عائد کرنے کا مقصد ایسے اداروں میں داخلہ لینے والے طلباکے مستقبل کومحفوظ رکھناہے۔واضح رہے کہ ایچ ای سی نے ملک بھرکی تقریباً 180 سرکاری ونجی جامعات میں مطلوبہ معیارپرپورانہ اترنے والے 450 تعلیمی پروگراموں پر پابندی عائد کردی جبکہ2 مزید اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان میں داخلہ لینے پرپابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کاشکارہونیوالے نئے اداروں میں امپیریل کالج آف بزنس سٹڈیزلاہوراورچکوال یونیورسٹی کے نام شامل ہیں۔