خواتین یونیورسٹی میں وزیراعظم فیس واپسی سکیم کے تحت طلباء طالبات کو رقوم تاحال نہ مل سکیں
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)خواتین یونیورسٹی میں وزیر اعظم فیس واپسی سکیم کے تحت طلبا وطالبات کو رقوم تاحال نہیں مل سکیں ۔ بتایا گیا ہے کہ 2015میں فیس واپسی سکیم کے تحت پی ایچ ڈی‘ ایم فل اور ایم ایس سی کے طلبا وطالبات کو جون میں ہی چیک دے دئیے گئے تھے ۔ اس کے بعد 2016میں اگست میں چیک دئیے گئے مگر اب2017میں تاحال چیک نہیں دئیے گئے۔طلباوطالبات کلرکس سے رابطہ کرتے ہیںتو وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس بارے کچھ علم نہیں ہے ۔ انہوں نے گورنر و چانسلر سے نوٹس لینے مطالبہ کیاہے ۔