اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کے الیکشن کیلئے مطالبہ زور پکڑ گیا

07 نومبر 2017

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)اکیڈمک سٹاف ایسوسی زکریا یونیورسٹی کے الیکشن کیلئے مطالبہ زور پکڑ گیا بتایا گیا ہے کہ اے ایس اے کے عہدیداروں کی مدت 3 نومبر کو ختم ہوچکی ہے مگر تاحال جنرل باڈی اجلاس ہو اور ناہی الیکشن بارے میں کوئی اعلان سامنے آیا ، جس پربہاء الدین زکریایونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں نئے سیشن کے آغاز پر تعلیمی معاملات کے علاوہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے الیکشن کے لئے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔سابقہ اکیڈمک ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تاریخ گزرچکنے کے باوجود جنرل باڈی اجلاس نہ بلانے پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔