کبیروالا : پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

07 نومبر 2017

کبیروالا(نامہ نگار) پیپلز پارٹی تحصیل وسٹی کبیروالا کے زیر اہتمام چوک ٹائون ہال میں پیپلز پارٹی تحصیل کبیروالا کے صدر اعجاز احمد خان یوسف زئی،سٹی صدر چوہدری محمد انیس ناصر گھمن کی قیادت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ،جس میں عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ نامنظور،عوام دشمن حکمران نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔احتجاجی مظاہرے سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران وکارکنان ملک محمد یوسف اعوان ،میاں غلام عباس سہو،ملک اجمل سمیجہ،ملک عاشق حسین نائچ،رانا منیر اقبال،رانا ذوالفقار علی نون،فہد خان ،محمد صفدر،اللہ رکھا ڈھڈی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے ،پیپلز پارٹی عوام کے خلاف کسی قسم کی سازش کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔