ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہسپتال کبیروالا کا معائنہ ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے تحصیل ہسپتال کبیروالا کا اچانک معائنہ کیا اور ہسپتال میں لان سمیت دیگر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین بھٹی کو ہدایت کی کہ لان کا کام جلد از جلد مکمل کرائیں ۔مظفر خان سیال نے ہسپتال کے مختلف وارڈز ،ایمرجنسی، ادویات کے سٹور کا معائنہ بھی کیا اور صفائی ستھرائی ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تینوں گائنا کالوجسٹ ڈاکٹروں کی کارکردگی رپورٹ علیحدہ علیحدہ دفتر بھجوائی جائے ۔