دو کوٹہ میں پانچ روز سے موبائل سروس متاثر ، صارفین کو پریشانی کا سامنا
دوکوٹہ ( خبر نگار) دوکوٹہ میں گذشتہ چار پانچ روز سے بجلی نہ ہونے کے برابر ہے جونہی بجلی جاتی ہے موبی لنک کے سگنل ڈراپ ہو جاتے ہیں جس سے تمام صارفین کا رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ موبائل کمپنی کے ٹاور پر تعینات گارڈز ڈیزل جنریٹرمیں نہیں ڈالتے بلکہ سپر وائز سے ملی بھگت کر کے ڈیزل فروخت کر دیتے ہیں جنیڑیٹر نہ چلنے یا بجلی نہ ہونے سے مشینری کام نہیں کرتی ان ٹاورز پر موجود گارڈز کو مقررہ تنخواہ نہیں دی جاتی ۔ عدنان ریاض ،اظہر محمود ،عباس علی سمیت دیگر صارفین نے متعلقہ حکام سے نوٹس لے کر مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔