خانیوال میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں : خاور شاہ

07 نومبر 2017

بارہ میل (نامہ نگار ) خانیوال میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے نے موجود ہ حکمرانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں کامیاب جلسے سے ثابت ہوگیا کہ خانیوال تحریک انصاف کا گڑھ ہے ،عوام تبدیلی چاہتی ہے عمران خان کا جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا ان خیالات کا اظہار سید گروپ کے قائد اور تحریک انصاقف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عوام ملکی دولت لوٹنے والوں سے حساب آنے والے الیکشن میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لے گی ۔