گورنمنٹ گرلز کالج جلہ جیم کی تعمیر پایہ تکمیل کو پہنچ سکی‘ وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
جلہ جیم ( نامہ نگار) مغل دور میں قائم ہونے والے قصبے جلہ جیم کی قسمت قیام پاکستان کے بعد بھی نہ بدل سکی اور یہاںتعلیم کے دروازے اراکین اسمبلی نے بندکیے رکھے خدا خدا کر کے جلہ جیم گرلز کالج کی تعمیرکا کام شروع ہوا مگر اس کی تعمیر میں تاخیر ی حربے اختیار کیے جا رہے ہیں بروقت فنڈز کا اجرا نہیں ہوتا ٹھیکیدار بھی عدم دلچسپی کا مظاہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کالج کے قیام کی خوشی خاک میں مل گئی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر گرلز کالج جلہ جیم کی عمارت مکمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔