جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تحریک انصاف کے جلسوں نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی : خالد خاکوانی

07 نومبر 2017

ملتان (نامہ نگار خصوصی) جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تحریک انصاف کے جلسوں نے نئی سیاسی تاریخ رقم کی اور عوام کے جم غفیر نے جوق در جوق شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ جنوبی پنجاب جس کے بارے میں یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ یہ علاقہ وڈیروں کے زیراثر ہے اور یہاں کے ہاری اپنے آقاؤں کے حکم کے خلاف اپنا رائے حق دہی استعمال نہیں کر سکتے غلط ثابت ہو چکا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ملتان شہر کے صدر ڈاکٹر خالد خاکوانی نے اپنی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز این اے 149 یونین کونسل 9 میں منور علی لارا کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔