گروپ انشورنس کی رقم اب ملازمین کی تنخواہوں کی بجائے منسٹری آف ریلوے ادا کریگی : شجاعت حسین

07 نومبر 2017

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید شجاعت حسین نے کہا ہے کہ گروپ انشورنس کی رقم اب ملازمین کی تنخواہوں کی بجائے منسٹری آف ریلوے ادا کرے گی جبکہ ملتان ڈویژن میں گروپ انشورنس کی مد میں کی گئی کٹوتی کی رقم بھی ملازمین کو واپس کی جائے گی ۔انہوں نے کہا گروپ انشورنس کی 13ملین کی ادائیگی منسٹری آف ریلوے نے کرنا تھی۔