ماتمی جلوس روٹس پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے : نوید الحق ارائیں

07 نومبر 2017

ملتان (نامہ نگار خصوصی) چودھری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی یاد میں چہلم اور 28 صفر کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ماتمی جلوس روٹس پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر میئر نے چیف آفیسر سردار تاشفین‘ ایم او آئی عارف بٹ کو احکامات جاری کئے کہ وہ لائسنسداروں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اقدامات کو یقینی بنائیں اور صفائی و ستھرائی کے حوالے سے موقع پر منیجر آپریشن راؤ انوار الحق کو احکامات جاری کئے جبکہ اس موقع پر چیئرمین واصف بٹ مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز‘ خلیفہ الطاف حسین‘ مخدوم سید صدر الدین گیلانی‘ سید آغا حسین شاہ‘ اقبال حسین جعفری‘ سید احمد رضا گردیزی‘ سید اظہر حسین‘ سکندر حسین‘ چودھری عبدالستار ‘ خالد گیلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔