زکریا یونیورسٹی کا انرولمنٹ فنڈ 4 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) زکریا یونیورسٹی کا انڈونمنٹ فنڈ 4کروڑ 40لاکھ روپے تک پہنچ گیا بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے ڈیڑھ سال پہلے دوکروڑ روپے کی مدد سے انڈونمنٹ فنڈ شروع کیا تھا جس کی مالیت اب چار کروڑ40لاکھ روپے ہوگئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی حکام کی کوشش ہے کہ ملتان کے چیمبر آف کامرس اس مد میں یونیورسٹی کی مد د کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سے سکالر شپ دیے جاسکیں۔