میونسپل کارپوریشن کا صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہر کو 22 سیکٹرز میں تبدیل کرنیکا فیصلہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن نے شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہر کو 22 سیکٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے گھنٹہ گھر سے سورج میانی نارتھ زون منیجر آپریشن عثمان خورشید کو دیا گیا ہے گھنٹہ گھر سے حسن آباد تک زون منیجر انوار الحق کو دیا گیا ہے ۔ 22 سیکٹرز میں ایک سینٹر آفیسر اور مانیٹرنگ آفیسر تعینات کیا جائے گا ۔ 3سے 4 یونین کونسلیں ہر سیکٹر میں شامل ہوں گی ۔