گورنمنٹ پرائمری سکول چک بسی میں دو نئے کمرے فوری تعمیر کرائے جائیں : مہر اکمل

07 نومبر 2017

میلسی(نامہ نگار) پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی چیئرمین مہر محمد اکمل نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی کے نام تحریری مراسلہ میں ان کی توجہ گورنمنٹ پرائمری سکول چک بسی کی صورتحال کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ سکول میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے لیکن صرف دو کمروں پر مشتمل سکول کی عمارت طلبہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے اس لیئے فوری طور پر سکول میں دو نئے کمرے تعمیر کرانے کے احکامات جاری کیئے جائیں۔