ڈیف کرکٹ ٹیم نومبر کے تیسرے ہفتے سری لنکا کا دورہ کرے گی

07 نومبر 2017

لاہور ( اسپورٹس رپورٹر )پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نومبر کے تیسرے ہفتے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ دورہ کے دوران ٹیم کولمبو میں دو ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے منیجر ظہیر الدین بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کو دو قومی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا نام دیا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ کے لئے این او سی جاری کردیا ہے۔ سیریز کا انتظام پاکستان ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن کی نئی باڈی کے صدر سلمان ظہیر، سینئر نائب صدر اشتیاق احمد، نائب خالد شہزاد، سیکرٹری عطاالرحمان نے کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم 8 روزہ دورہ میں بیک ٹو بیک میچز کھیلے گی۔ ٹیم کی تیاریوں کے لئے ٹریننگ کیمپ 9 نومبر کو علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا جہاں کھلاڑی دس روز تک قومی کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کریں گے ۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ بیس نومبر کو دوسرا اکیس نومبر کو ہوگا جبکہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23نومبر کو دوسرے 24اور تیسرا 25نومبر کو کولمبو میں ہوگا۔ ظہیر الدین بابر نے کہاکہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیم سلیکٹ کی جائے گی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...