سٹاف یونین آج ہونیوالے الیکشن میں ملازمین کی نمائندہ جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیگی: شاہ ولی راجپوت

07 نومبر 2017

ملتان (خبر نگار خصوصی) ف یونین ایم ڈی اے کے صدر شاہ ولی راجپوت، سرپرست اعلیٰ رانا امیر علی اور چیف ایگزیکٹو غلام عباس عاربی نے کہا ہے کہ ہمارا اولین ایجنڈا ترقیاتی ادارہ ملتان کی ساکھ کو بچانا اور ادارے کو ڈویلپرز بلڈرز کیطرف سے یرغمال بنائے جانے کی چھاپ کو ہر صورت ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ سٹاف یونین آج ہونیوالے الیکشن میں ملازمین،مزدوروں کی نمائندہ جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیگی اور انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعد ایم ڈی اے میں رول آف لاء کا نفاذ یقینی بنایا جائیگا۔