لیگی وزراء ایک شخصیت کو بچانے کیلئے ملکی مسائل سے توجہ ہٹا چکے ہیں: عاصم ارائیں

07 نومبر 2017

جلہ جیم ( نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنما میاں عاصم ارائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وزراء ایک شخصیت کو بچانے کے لیے ملکی مسائل سے توجہ ہٹا چکے ہیں اس لیے عمران خان کا جگہ جگہ استقبال کر کے عوام ان کے اس مطالبے کی تائید کر رہی ہے کہ یہ انتخابات کا وقت ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن کے بُت گر کر ٹوٹ رہے ہیں اور عدل و انصاف کا سنہری دور ہمارے ملک میں جاری ہے۔