امن کے قیام میں سول سوسائٹی کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے: ڈاکٹر طارق محمود

07 نومبر 2017

ملتان (لیڈی رپورٹر) سینئر ڈین آف سائنس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹرطارق محمود انصاری نے کہا ہے کہ امن کے قیام میں سول سوسائٹی کا کردار خاص اہمیت کا حامل ہے معاشرے سے انتہاپسند ی کے خاتمہ کے لئے امن اور برداشت کے پیغامات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم شمع بناسپتی کے اشتراک سے سفیر امن ایوارڈز کی تقسیم کے موقع پر کیا جبکہ میئر میونسپل کارپوریشن چوہدری نویدالحق ارائیں علی رضا گردیزی مہمانان خصوصی تھے نویدالحق ارائیں نے کہا کہ پاکستا ن کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے خدمات سرانجام دینے والے قوم کے مجاہد ہیں ۔