پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ‘ متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں : علی اکبر بھٹی
وہاڑی (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے متعلقہ ادارے اور عوام مل کر قوم کے نونہالوں کی صحت یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں یہ بات انہوں نے انسداد پولیو مہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی ،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا راؤ تسلیم اختر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر ،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈاکٹر محمد اکرم ، ڈاکٹر راؤ خلیل احمد ، ڈاکٹر احمد فراز، توقیر اکرام اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر بھٹی نے کہا کہ پولیو بچوں میں عمر بھر کی معذوری کا باعث ہے جس پرقابو پانے کے لئے حکومت تمام وسائل مہیا کر رہی ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر اس پر مکمل قابو پانا ممکن نہیں۔ اس لئے عوام پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اورنہ صرف اپنے بچوں کو بلکہ اردگرد رہنے والے بچوں کو بھی فکر مندی سے پولیو کے قطرے پلوائیں اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی. نے بتایا کہ کہ ضلع وہاڑی میں 20 نومبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ لاکھ 30 ہزار 229 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی