سالڈویسٹ کمپنی کی جانب سے میٹرو ‘ فیڈر بس روٹس پر بھرپور صفائی آپریشن
ملتان (خبر نگار خصوصی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے میٹرو بس اور فیڈر بس روٹس پر بھرپور صفائی آپریشن کیا گیا۔ منیجرز آپریشن عثمان خورشید اور محمد انور کی سربراہی میں ٹیموں نے بھاری مشینری کے ہمراہ روٹ کی سائیڈوں سے ملبہ جات اور گندگی صاف کی عملہ صفائی نے میکنیکل سوئپرز کے ذریعے گرین بیلٹس اور فٹ پاتھ بھی صاف کئے اس موقع پر کمپنی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سموگ کے خاتمے کے لئے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا منیجنگ ڈائریکٹر سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران نور نے بتایا کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے سلسلے میں بھی صفائی کے بھرپور انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ماتمی مجالس اور روٹس پر اضافی عملہ صفائی تعینات کر کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے بھی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔