حیدرآباد بورڈ کرکٹ ٹیم کی ایبٹ آباد روانگی

07 نومبر 2017

حیدرآباد( نامہ نگار )ایبٹ آباد میں ہونے آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز کرکٹ چیمپیئین شپ میں شرکت کے لیئے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی ٹیم آج روانہ ہوگئی۔تعلیمی بورڈ حیدرآباد کی لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ نے پانچ رکنی سیلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے گزشتہ روز ٹیم کا اعلان کیا. گورنمینٹ نزرتھ گرکز کالج حیدرآباد اور گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سیدہ نسیمہ شاہ اور عائشہ ارم مینیجر و کوچ ہونگی.کھلاڑیوں میں ایمان حیدر, اریشہ فاطمہ,ہمدہ,سعدیہ خان, کنزہ گل, آمنہ, اقراء حیدر, سمیہ, دیبا گل, رابعہ گل, نمرہ ارم,دلشاد, اریبہ علی, صفا, سروج اور اقصی شامل ہیں۔