ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر )کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے پانچواں میچ جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم ْاور ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا.جو کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم نے باآسانی مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کو 3-7سے شکست دی ۔ لیگ 2017 کا پانچواں میچ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا . جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کو 3-7سے باآسانی ہرادیا. ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کی جانب سے سبطین رضا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کرتے ہوئے 6 گول داغ دیئے جبکہ ساتواں گول مناہل خالد نے کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ملیر ہاکی ٹیم کی جانب سے فضیل خان,ازلان خان اور حسیم خان نے ایک ایک گول کیا.مزکورہ میچ کو شائقین نے بے حد سراہا .بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ ڈسٹرکٹ ایسٹ ہاکی ٹیم کے سبطین رضا کو پانچ ہزار کیش پرائز دیا گیا .اس موقع پر مہمان خصوصی معروف بزنس مین و سابق پلیئر زاہد انور بیگ تھے ۔