ورلڈ ہاکی ترین رینکنگ پاکستان کی ایک درجہ ترقی

07 نومبر 2017

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی تازہ ترین رینکنگ جاری پاکستان نے ایک درجہ ترقی حاصل کرلی ۔پاکستان ہاکی ٹیم عالمی رینکنگ میں 14 ویں سے 13 نمبر پر آگئی ۔ایشیا کپ میں براؤنز میڈل سے پاکستان ہاکی ٹیم کو ترقی مل گئی۔ہاکی رینکنگ، ارجنٹینا پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بیلجیئم تیسرے نمبرپر موجود ہے ۔ہالینڈ، جرمنی، بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، اسپین، آئرلینڈ چوتھے سے 10ویں نمبرپر جبکہ کینیڈا، ملائیشیا اور پاکستان، کوریا نے گیارہویں سے 14ویں نمبرپرجگہ بنالی۔