ایف آئی اے حکام کا مخبری پر چھاپہ‘ لاکھوں مالیت کا سمگلڈ سامان برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے حکام نے دبئی سے سمگل شدہ لاکھوں روپے کے موبائل فون و ڈی وی ڈیز و سامان برآمد کر لیا ایف آئی اے حکام کو اطلاع ملی کہ صفدر اشرف نامی شخص 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون‘ ڈی وی ڈیز و دیگر سامان دبئی سے ملتان غیر قانونی طور پر لایا ہے جس پر امیگریشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے سامان برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔