کے پی سی کیرم ٹورنامنٹ شکیل عادل نے جیت لیا

07 نومبر 2017

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام تین روزہ کیرم ٹورنامنٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ٹورنامنٹ میں سنگل اور ڈبل میچز کرائے گئے تھے ۔سنگل اور ڈبل مقابلوں میںسینئرفوٹوگرافرشکیل عادل فاتح رہے۔کیرم ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 44کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سنگلز کے 18جبکہ ڈبل کے 4میچز کرائے گئے ۔ٹورنامنٹ کیرم ایسوسی ایشن کے چار امپائر محمد رمضان ،محمد عامر ،شفیق احمد اور عبدالصمدکی نگرانی میں کراچی پریس کلب کے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیا گیا ۔ٹورنامنٹ کے سنگل مقابلوں میں سینئرفوٹوگرافر شکیل عادل فاتح اورآصف حسن رنر اپ رہے جبکہ ڈبل میچ میں بھی پہلی پوزیشن شکیل عادل اور اقبال سواتی نے حاصل کی ۔اطہر حسین اور اختر شاہین رنر اپ رہے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ،جس میں کلب کے صدر سراج احمد ،سیکرٹری مقصود احمد یوسفی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ٹورنامنٹ کے کوآرڈی نیٹر جلال قریشی تھے ۔