آل ملیر امام بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)بلوچ یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل ملیر امام بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل ملیر سٹی فٹ بال کلب نے اظہر اسپورٹس کو 1-0سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا ۔فاتح ٹیم کے فیصل نے فیصلہ کن گول اسکو ر کرکے اپنی ٹیم کو فتح کا حقدار بنا دیا۔ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء انجینئر قاسم بلوچ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا مہمان خصوصی نے فاتح ملیر سٹی کلب اور رنر اپ اظہر اسپورٹس کے کپتانوں کو ٹرافی اور انفرادی انعامات تقسیم کئے۔