وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے نام پر فراڈ کرنے وا لا جعلساز گرفتار

07 نومبر 2017

کراچی (کرائم رپورٹر) حساس اداروں نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت اہم شخصیات کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ممتاز نے وزیراعظم ہائوس کے علاوہ کئی اہم شخصیات سے متعلق جعلی لیٹر پیڈ بنوا رکھے تھے اور سرکاری افسران کو ترقی اور تعیناتی جبکہ ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دلوانے کے عوض رقم اینٹھتا تھا۔ ملزم ممتاز کے قبضے سے موبائل فون کی 4 مختلف سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔