کبیروالا: مقدمہ بازی کی رنجش بھابی نے سسرال جا کر دیور پر تیزاب پھینک دیا
کبیروالا(نا مہ نگار) شو ہر سے روٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی سنگدل بھا بھی نے جواں سال دیور پر تیزاب پھینک دیا، پورا جسم بری طرح جھلس گیا، آنکھوں کی بینا ئی ضائع ہو نے کا خد شہ،ملزمہ بھا ئی کے ہمراہ فرار ملزمہ خاندا نی جھگڑے پر گزشتہ چار سالوںسے روٹھ کرمیکے بیٹھی ہوئی تھی،تفصیل کے مطا بق نواحی مو ضع پانچ کسی کے رہا ئشی محمد عمران ولد محمد اسلم اعوان کی شادی ملتان کی رہا ئشی صبا ء کے ساتھ ہوئی ،جس کے بطن سے ان کے چا ر بچے پیدا ہوئے تاہم گھریلو ناچا قی پر صباء شوہر سے روٹھ کر چار سال قبل میکے جا بیٹھی جب کہ اس دوران ان کے مقا می عدالتوں میں مقدما ت اور دعویٰ جا ت بھی زیر سما عت تھے، گزشتہ روز دو پہر کے وقت صبا ء اپنے بھا ئی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پانچ کسی اپنے سسرال میں آئی اور شوہر کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹا یا ،جسے سنتے محمد اسلم کے بھا ئی عدنان نے دروازہ کھولا،اس نے جیسے ہی دروازہ کھولاتو اسی دوران ملزمہ صباء نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تیزاب سے بھری ہوئی بوتل عدنان کے چہرے پر انڈیل دی، چہرے اور جسم پر تیزاب گر نے سے عدنان بری طرح جھلس گیا جب کہ ملزمہ صباء اپنے بھائی کے ہمراہ فرار ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے مضروب کو فوری تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتا ل منتقل کر دیا ، پولیس تھانہ صدر کبیروالانے متا ثرہ کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔