قندیل قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتو ی

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پرسماعت کل8 نومبرتک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں مفتی عبدالقوی نیدرخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی کہ اس کو مقدمہ میں تفتیش مکمل ہونے اورچالان عدالت پیش ہونے کے بعد بدنیتی سے جان بوجھ کر ملوث کیا گیا ہے نیز جسمانی ریمانڈکے دوران اس سے کوئی برآمدگی عمل میں نہیں ہے نیز اس کے خلاف کوئی ثبوت بھی موجودنہیں ہے اس لئے درخواست گذارکوضمانت پر رہاکرنیکاحکم دیاجائے۔اس ضمن میں گزشتہ روزسماعت پرمقدمہ کے مدعی اورمقتولہ کے والدمحمدعظیم کی جانب سے بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکنے کی درخواست پیش کی گئی جس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔