مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو پی ہاشم صدیقی آج ملتان پہنچیں گے
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہاشم صدیقی آج ایک روزہ دورہ پر ملتان پہنچیں گے۔ جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل کی رہائش گاہ پر تنظیمی اجلاس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔