حکمران امریکہ کی بجائے نبی کریمؐ کی غلامی اختیار کریں: ناصر میاں‘ احمد میاں

07 نومبر 2017

ملتان (نامہ نگار خصوصی) حکمران امریکی غلامی چھوڑ کر نبی کریمؐ کی غلامی اختیار کریں۔ اولیائے کرام کے آستانے اور خانقاہیں بھٹکے ہوئے لوگوں کے لئے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔ مولانا حامد علی خانؒ نے کردار و عمل سے دلوں کا حکمران ہونے کا ثبوت دیا۔ ان خیالات کا اظہار جانشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان‘ صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے پیر طریقت مولانا حامد علی خانؒ کے 39 ویں عرس کی پہلی نشست چادر پوشی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ قاری نعمان میاں‘ صاحبزادہ قاری معصوم میاں‘ صاحبزادہ قاری حسان میاں‘ عبدالصمد حامدی‘ فدا محمد حامدی‘ حافظ محمد رفیع حامدی‘ سلیم قریشی‘ زاہد بلال قریشی‘ مولانا صدرالدین حامدی اور مردین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پیر طریقت مولانا حامد علی خانؒ کے مزار اقدس پر چادر پوشی کی قبل ازیں مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیا اور دعا جانشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نے کی۔ دعا میں سینکڑوں مریدین شریک ہوئے عرس کی پہلی نشست کی تقریب بعد نماز عشاء منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ سید مظفر حسین شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔