سموگ کے باعث ضلع ملتان کے تمام سرکاری سکولوں میں اسمبلی روکنے کا حکم

07 نومبر 2017

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ریاض احمد خان نے سموگ کے باعث ضلع ملتان کے تمام گرلز و بوائز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں اسمبلی روکنے کاحکم دے دیا ہے۔ ہیڈ ماسٹرز‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز ‘ہیڈ مسٹریسز ‘ سینئر ہیڈمسٹریسز اور پرنسپلز کو جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سموگ کے باعث طلباوطالبات کی صحت کو لاحق خطرات کے باعث صبح اسمبلی آئندہ احکامات تک نہ کی جائے۔