ریلوے ڈویژن ملتان‘ سی بی آئی سسٹم کے تحت ایک سگنل سے 3پھاٹک منسلک
ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویژن میں کمپیوٹر انٹر لاکنگ سسٹم(سی بی آئی) کے تحت ایک سگنل کے ذریعے تین تین ریلوے پھاٹکوں کو منسلک کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ ٹرین جب پہلے ریلوے پھاٹک کی مقررہ حدود میں پہنچتی ہے تو آگے والے دو پھاٹک خود بخود بندہو جاتے ہیں اور اس وقت تک نہیں کھلتے جب تک ٹرین ان کی مقررہ حدود سے نہیں نکل جاتی اس طرح ان ریلوے پھاٹکوں پر ٹریفک کی طویل قطاریں لگی رہتی ہیں جبکہ شہریوں کی طرف سے آئے روز پھاٹک کے دیر سے کھلنے کی شکایات بھی سامنے آتی رہتی ہیں ذرائع کے مطابق اپ لائن پر شیر شاہ سے پیراں غائب کے درمیان گیٹ نمبر 57, 58, 60 ایک ہی جدید سگنل سسٹم سے منسلک ہیں اسی طرح شجاع آباد سے ملتان کی طرف ڈاون لائن گیٹ نمبر 49,49 اے اور 49 بی بھی ایک ہی سگنل سے منسلک ہیں ذرائع کے مطابق ڈویژنل ریلوے انتظامیہ آج (منگل) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز میاں ارشد کی طرف سے ملتان ڈویژن کے سالانہ معائنہ کے دوران ان پھاٹکوں کے لئے علیحدہ علیحدہ سگنل لگانے کے لئے انہیں پیدا ہونے والے سائل سے آگاہ کریںگے۔