گرین لائن ایکسپریس میں بغیر کوٹہ والے سٹیشنوں سے بھی ریزرویشن ہو سکے گی

07 نومبر 2017

ملتان (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس میں 24 گھنٹے پہلے بغیر کوٹہ والے سٹیشنوں سے بھی ریزرویشن کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ ٹرین کی ریزرویشن صرف اسلام آباد‘ لاہور‘ حیدر آباد‘ کراچی سے ہی ہوتی تھی۔ تاہم وہ دیگر سٹیشن جن پر ٹرین کی بوگیوں میں پانی بھرنے یا دیگر وجوہات کی وجہ سے سٹاپ مقرر کئے گئے تھے۔ وہاں سے ریزرویشن کروانے والے مسافروں سے ان سٹیشنوں کا کرایہ وصول کیا جاتا تھا جن کے پاس ریزرویشن کوٹہ تھا اب وزیر ریلوے نے ہدایت جاری کی ہیں کہ 24 گھنٹے پہلے مسافر اسی سٹیشن سے ریزرویشن کروا سکیں گے جہاں انہوں نے سفر کرنا ہے اور وہاں ٹرین کا سٹاپ بھی ہے واضح رہے کہ گرین لائن ایکسپریس نان سٹاپ ٹرین ہونے کی وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے کسی بھی سٹیشن سے مسافروں کے سوار ہونے پر اس سٹیشن سے کرایہ وصول کرتی تھی جس کو ریزرویشن کوٹہ دیا گیا تھا۔