ڈی جی خان میں سرکاری اراضی کو ہاؤسنگ کالونی بنا کر فروخت کرنے کا الزام‘ 4 سرکاری ملازموں کی ضمانت خارج

07 نومبر 2017

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ڈی جی خان میں سرکاری اراضی کو ہاؤسنگ کالونی بناکر فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث سرکاری ملازم 4ملزموں کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم سابق تحصیلدارڈی جی خان اورحال تعینات مظفرگڑھ آفتاب اقبال گجرسمیت دیگر محکمہ مال کے افسران محمدنواز،حبیب اللہ،محمد نصراللہ نیدرخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی کہ ان کے خلاف سرکاری اراضی کو ہاؤسنگ کالونی بناکر فروخت کرنے اورسرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزامات کے نیب کی جانب سے ریفرنس تیار کیاگیااوران کو گرفتارکرلیاگیااورنیب ملتان سے جسمانی ریمانڈبھی حاصل کیاگیاہے تاہم ان سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے اورنہ ہی ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود ہے اس لئے ان کوضمانت پررہاکرنے کاحکم دیاجائے۔فاضل عدالت میں پراسیکیوٹرکے مطابق ملزم سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے سنگین الزام میں ملوث ہیں اوران کے خلاف ثبوت بھی موجودہیں اس لئے ضمانت منسوخ کی جائے۔