دھند اور سموگ کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے پھلوں‘ سبزیوں کی ترسیل متاثر

07 نومبر 2017

ملتان (نمائندہ خصوصی) جنوبی پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کی وجہ سے دوسرے صوبوں سے سبزیوں اور پھلوں کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ صوبہ سندھ سے آنے والی سبزیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ سبزیوں‘ پھلوں کی ترسیل متاثر ہونے سے ان کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان غالب ہے۔