بدھلہ سنت: موٹر وے پر گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق

07 نومبر 2017

ملتان، بدھلہ سنت (کرائم رپورٹر، نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں ایک نامعلوم شخص جاں بحق 20 شدید زخمی۔ بدھلہ سنت سے نامہ نگار کے مطابق بستی آڑے والی کے قریب موٹر وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔ علی الصبح ملتان خانیوال موٹر وے پر ایک نامعلوم شخص غلطی سے موٹر وے پر آ گیا جس کو کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں احمد یار، مبشر، حیات، ذوالفقار، راحیل و دیگر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔