شہریوں کو فراہم سفری سہولیات میں بہتری لائینگے: کمشنرملتان

07 نومبر 2017

ملتان(خبرنگار خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن بلا ل احمد بٹ، ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد ،ڈ پٹی کمشنر نادر چٹھہ نے گزشتہ روز میٹرو کما نڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر کا دورہ کیا اور سپیڈ و فیڈر بس میں سفر کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ شہریوں کو فر اہم کی جانے والی جدید سفری سہو لیا ت میں مز ید بہتری لا ئی جا رہی ہے۔ میٹرو اور فیڈر بسو ں کی بدولت ملتا ن ان بڑ ے شہر وں میں ایک ہے جہا ں حکو مت نے برق رفتا ر جدید ترین ٹرانسپورٹ متعا رف کر ائی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر چو نگی نمبر 9 تکمیل کے مراحل میں ہے اور مقررہ مد تک اس کی فنکشنل کر دیا جا ئے گا ۔اس موقع پر منیجر آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سنٹر مشر ف احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنٹرول سنٹر میں جد ید ٹیکنالوجی سے مدد لی جاتی ہے۔ میٹرو روٹس اور سٹیشنز کی کنٹرول سنٹر میں مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ آر پی او محمد ادریس احمد نے اس موقع پر کہا کہ میٹرو سٹیشنز میںآ نے وا لے ہر مسافر کی بائیو میٹرک انٹر ی کو یقینی بنا یا جائے ،سٹاف کو الرٹ رکھا جائے جبکہ مسافرو ں کے سامان کی چیکنگ کیلئے ’’سمال بیگ سکینر‘‘کی بھی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے سفا رش کی جائے گی جس سے سکیورٹی فرائض کی بہتر انجا م دہی میں مدد ملے گی ۔اس موقع پر کمشنر بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ میٹرو سٹاف کی کارکردگی میں بہتر ی لا نے کیلئے کو ر سز کا انعقاد بھی کیا جائے۔ آرپی او نے انہیں یقین دہانی کر ائی کہ پولیس اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریگی اور سکیورٹی امو ر میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جائیں گے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنر ل ایم ڈی اے رضو ان قدیر، اسسٹنٹ منیجر ز عدنان علی ،زاہد رضا و دیگر افسرا ن بھی موجود تھے۔