پی ٹی آئی کے جلسوں سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے : رانا عبدالجبار
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جلسوں کی وجہ سے ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے پی ٹی آئی عام انتخابات میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن فیض کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔