ساندہ میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے پر وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او اسلام پورہ معطل

07 نومبر 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے حکم پر چند روز قبل ا سلام پورہ کے علاقے میںموٹر سائیکل سوا ر شخص کے گلے پر ڈور پھرنے کے واقعہ ڈی ایس پی اسلام پورہ سرکل عثمان حیدر اور ایس ایچ اوتھانہ اسلام پورہ اشفاق بٹ کو معطل کردیاگیاہے۔ وزیراعلی نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ہدایت کی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورپتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔