تنقید کے ڈرسے ٹرمپ کا جاپانی بادشاہ کو سجدہ تعزیمی سے گریز

07 نومبر 2017

ٹوکیو(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کے ڈر سے جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو کو سجدہ تعزیمی سے گریز کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے 12 روزہ دورہ ایشیا کے آغاز پر جاپان پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت ٹوکیومیں جاپان کے بادشاہ اکی ہیٹو اور ان کی اہلیہ امرپیس می چیکو سے ملاقات کی.شاہی محل پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے 83 سالہ جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا لیکن تعزیمی طور پر جھکنے سے گریز کیا۔ 2009 میں اس وقت کے امریکی صدر بارک اوباما جاپانی بادشاہ سے ملاقات میں تعزیم کے طور پر ان کے سامنے جھکے تھے، جس پر امریکا میں مختلف حلقوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اوباما سے سرزد غلطی سے سبق سیکھتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جاپانی بادشاہ سے گرمجوشی سے ہاتھ ملانے پر ہی اکتفا کیا۔ 

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...