اہل سنت جماعتوں کے ملک گیر اتحاد کیلئے اجلاس آج لاہور میں ہوگا

07 نومبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہل سنت کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ملک گیر اتحاد کے لئے سنی جماعتوں کے قائدین کا مشترکہ اجلاس آج منگل 7 نومبر کو 11 بجے دن لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کے تمام گروپ، جماعت اہل سنت، سنی اتحاد کونسل، نظام مصطفیٰ پارٹی، پاکستان سنی تحریک، مرکزی جماعت اہل سنت، پاکستان مشائخ کونسل اور دوسری اہل سنت جماعتوں کے سربراہان اور دوسرے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ تحریک لبیک پاکستان اور تحریک لبیک یارسول اللہ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں اہل سنت جماعتوں کے مجوزہ گرینڈ الائنس کے اصول و ضوابط، نام، منشور اور دستور فائنل کیا جائے گا اور ملکی حالات پر غور و فکر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ مجوزہ اتحاد کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔