لاہور ہائیکورٹ: نوازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ، سماعت ملتوی

07 نومبر 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ شہری جواد اشرف نے نواز شریف کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔