باغبانپورہ: فیکٹری میں سلنڈر دھماکہ چھت گرنے سے 3 مزدور زخمی

07 نومبر 2017

لاہور(سٹاف رپورٹر) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں مقامی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے سے چھت گرنے سے تین محنت کش زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں مقامی فیکٹری میں اچانک سلنڈر دھماکے سے فیکٹری کی ٹی آر کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر تین محنت کش سجاد ،خرم اور اشفاق زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ملبے تلے دبے تینوں مزدوروں کو نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا دھماکے کی آواز گرد و نواح کے علاقوں میں بھی سنی گئی جس سے ان علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔