تنقید کا خدشہ‘ ٹرمپ کا جاپانی بادشاہ کو سجدہ تعزیمی سے گریز

07 نومبر 2017

ٹوکیو (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کے ڈر سے جاپانی بادشاہ اکی بیشو کو سجدہ تعزیمی سے گریز کیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے 12روزہ دورہ ایشیا کے آغاز پر جاپان پہنچے جہاں انہوں نے دارالحکومت ٹوکیو میں جاپان کے بادشاہ اکی بیشو اور ان کی اہلیہ میچیکو شوڈا سے ملاقات کی۔ شاہی محل پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے 83 سالہ جاپانی بادشاہ اکی بیشو سے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا ۔