لاہور ہائیکورٹ: نوازشریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ پنجاب کو نوٹس جاری

07 نومبر 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے دائر درخواست پراٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کی 50 سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سر کا خطاب دیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 2/A اور 249 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل کوباضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔