میانمار میں تشدد کا خاتمہ‘ چین کی مخالفت پر سلامتی کونسل میں قرارداد منظور نہ ہوسکی

07 نومبر 2017

نیویارک (اے ایف پی) سلامتی کونسل میں میانمار میں تشدد کے خاتمہ کیلئے قرارداد کی منظوری چین کی مخالفت کے باعث نہ ہوسکی۔ ووٹنگ کا منصوبہ ملتوی کردیا گیا متن میں کہا گیا تھا میں امدادی کارکنوں کو لانے کی اجازت دی جائے جہاں سے ہزاروں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش نقل مکانی کررہے ہیں۔ گزشتہ ماہ برطانیہ اور فرانس نے اس قرارداد کا مسودہ تیار کیا تھا۔