اسٹاک مارکیٹ‘ انڈیکس میں معمولی کمی‘سرمایہ 43ارب گھٹ گیا
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس33.23پوائنٹس کی کمی سے 41030.77پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں43ارب60 کروڑ88 لاکھ56 ہزار224روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں2ارب 26کروڑ47 لاکھ25 ہزار496 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں4کروڑ61ہزار300 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس33.23پوائنٹس کی کمی سے 41030.77پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای30 انڈیکس2.77پوائنٹس کے اضافے سے 20942.75پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں129.27 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں401.62پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ حصص کی خرید و فرخت میں اتار چڑھائو کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس68.22پوائنٹس کی کمی سے14990.49پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس322.70 پوائنٹس کی تیزی سے 19787.75پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 57.62پوائنٹس کی کمی سے 20620.66پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر343 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے95 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،233 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی خیبر ٹوبیکوایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت56.65روپے کے اضافے سے1449.47روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ہینو پاک موٹرزکے حصص کی سودے بھی 36.16روپے کی تیزی سے1016.16روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور پاکستان ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 429.50روپے کی مندی سے11400روپے اورپاکستان ٹوبیکو کے حصص کی قیمت بھی70.35روپے کی کمی سے1336.72روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبارپی ٹی سی ایل کے حصص میں ہوا جو55لاکھ76ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت13.25روپے سے شروع ہو کر13.02روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک کے47لاکھ53ہزار500 حصص کے سودے5.64روپے سے شروع ہو کر5.47روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر7کروڑ54 لاکھ 30 ہزار880 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم4 ارب53 کروڑ82 لاکھ43 ہزار43 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل84 کھرب 76 ارب23 کروڑ72 لاکھ 34 ہزار768 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 32 ارب62 کروڑ83 لاکھ 78 ہزار544 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ2کروڑ40 لاکھ12ہزار500 حصص کا کاروبار ہوا۔